مسلمانوں پر ظلم از زریں فاطمہ

 مسلمانوں پر ظلم💔۔۔۔

زریں فاطمہ





ہاتھ لکھتے لکھتے تھک جائیں گے۔

قلم لکھتے لکھتے ٹوٹ جائیں گے۔

آنکھیں آنسوؤں سے بھر جائیں گی۔

دل پھٹ جائے گا۔

جسم کانپ جائے گا۔

سوچ تھم جائے گی لیکن وہ ظلم، وہ زیادتی بیان نہیں ہو پائے گی جو آج تک مسلمانوں پر کی گئی۔

جب سے یہ دنیا وجود میں آئی ہے تب سے لے کر آج تک مسلمانوں پر بے انتہا ظلم کیا گیا۔

کسی نہ کسی صورت کافر ظلم کرتے رہے، اتنے خوفناک، اتنے حولناک ظلم کہ روح کانپ جاتی ہے، دل ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے، لیکن ظالم ظلم کرنے سے باز نہیں آتا۔

وہ ہر طرح سے مسلمانوں کا جینا محال کرتا ہے۔

اسلامی تاریخ پڑھی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ہمارے انبیاء پر، ان کے خاندانوں پر کتنا ظلم کیا گیا۔

نبی پاک صلی اللہ علیہہ وسلم کے نواسے، ان کے خاندان کو کس طرح زبح کیا گیا، کتنے ظلم کیے گئے۔

ہر دن، ہر پل مسلمان ظلم کا شکار ہے۔ آج کشمیر، فلسطین، برما، شام اور نہ جانے کتنے مسلم ممالک قید میں ہیں، اپنی مرضی کے مطابق زندگی نہیں گزار سکتے۔

آج کافروں کے ظلم کی وجہ سے مسلمانوں کی بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں۔

آج کشمیر کی داستان سنی جائے، ان کی آہیں، ان کا درد! نہ جانے کیوں آسمان پھٹ نہیں جاتا، زمین ان ظالموں کو نگل کیوں نہیں جاتی۔

اتنے معصوم پھول جیسے بچوں کے سامنے ان کے پیاروں کو خون میں نہلا دیا جاتا ہے۔

کتنے بے بس ہیں وہ!

باپ اور بھائی کے سامنے بیٹی اور بہن کی عزت کو سر بازار نوچا جاتا ہے۔

ظالم کو اللہ مہلت ضرور دیتا ہے، لیکن کیا تم نے سنا نہیں؟ 

اس کی پکڑ بہت شدید ہے!

ظالم کب تک ظلم کرتا رہے گا؟

جب اللہ پاک رسی کھینچتا ہے نہ! تو پھر کچھ بھی نہیں بچتا!

ان ظالموں کو بھی ایک دن سزا ملنی ہے، یہ اللہ پاک کا وعدہ ہے!

جو زمین والوں پر رحم نہیں کرتا، آسمان والا بھی ان پر رحم نہیں کرتا! یہ تو سنا ہو گا نہ؟

بس ہمیں اللہ پاک سے پناہ مانگنی ہے، ظالم سے۔ اللہ پاک ضرور کرم کرتا ہے۔ وہ بے بس کی صدا سنتا ہے۔ 

اللہ پاک! ہمارے مسلمان بہن بھائیوں پر رحم کرنا اور انہیں اپنے حفط و امان میں رکھنا۔

آمین!

از قلم۔۔

~زریں فاطمہ